نئی دہلی، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر کے کشمیریت کا احساس سے ایک بار پھر ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا گناہگار ہے اور جموں و کشمیر میں اس کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔نقوی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ دنیا میں پاکستان کی پول کھل چکی ہے،۔پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں پر ظلم وستم کی تصویریں دنیا کے سامنے آ چکی ہیں ۔پاکستان آج دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا گناہ گار ہے۔پی او میں بے قصور لوگوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ پاکستان منگیری لال کے مایوس خواب دیکھ رہا ہے اور اس کی بات ایک شکست خوردہ ملک کی مایوسی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسک کے ناپاک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ریاست ایک بار پھر کشمیریت کے احساس کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گی ۔نقوی نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم لوگوں کے دلوں کی بات بولتے ہیں اور گاؤں، غریب، خواتین، کسانوں کی بھلائی کے لیے مصروف عمل ہیں، یہ حکومت کے کاموں سے بھی واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اقلیتی امور کی وزارت اور ریاستی حکومت مل کر عوامی مفادات سے جڑے کئی بڑے منصوبوں شروع کریں گی ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کو اقتصادی ، سماجی اور تعلیمی اعتبار سے با اختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے ہم ’نئی منزل، نئی روشنی‘، ’استاد، سیکھو اور کماؤ‘، پڑھو پردیس، وزیر اعظم کا نیا 15نکاتی پروگرام جیسی اسکیموں کو تیاری سے آگے بڑھا رہیں ہے ، ہماری کوشش ہے کہ منصوبے کاغذوں تک ہی محدود نہ رہے بلکہ انہیں زمینی سطح پربھی اتارا جائے۔انہیں ہم ریاستوں کے تعاون سے آگے بڑھا رہے ہیں۔نقوی نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں اور غریبوں کی ترقی کے لیے رسمی نہیں بلکہ فرض سمجھ کر کام کرنا ہوگا۔